بھارت:مندرسے پانی پینے کا”گناہ“،مسلمان لڑکے پرتشدد

Muhammad Dastagir 15 Mar, 2021 عالمی

یوپی:بھارت کی ریاست اترپردیش میں ہندووں کے ایک مندر میں پانی پینے پر مسلمان لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اترپرادیش کے ضلع غازی آباد کے شہر ڈاسنا میں یہ واقعہ پیش آیا۔تشدد کا نشانہ بننے والے لڑکے کے اہل خانہ ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ 14 سالہ لڑکا پانی پینے کے لیے جب مندر میں داخل ہوا تو مندر کے نگران 23 سالہ شرنگی نندن یادیو نےدیکھ لیا اور تشدد شروع کردیا۔