دنیامیں کورونا کیسزکی تعداد 12کروڑ سےمتجاوز،اموات 26 لاکھ

Muhammad Dastagir 15 Mar, 2021 عالمی

نیویارک:دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز کر گئی اور اموات 26 لاکھ سے زائد ہوگئی ہیں۔ورلڈ میٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 9 کروڑ 65 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ صرف امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد 3 کروڑ سے بڑھ گئی ہےجبکہ امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ امریکا میں کورونا سےر وزانہ تقریباً 1500افراد ہلاک ہورہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ایک لاکھ 25 ہزاراور بھارت میں ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جب کہ فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔