آئی ایم ایف پروگرام،عوام بجلی کے مزیدجھٹکوں کیلئے تیارہوجائیں

Muhammad Dastagir 15 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے اس بات کا امکان ہے کہ حکومت ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ساتھ دسمبر سے قبل دو مرتبہ صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرے۔ انگریزی اخبارڈان کی رپورٹ کے مطابق حکومتی عہدیداروں کے ساتھ پس منظر میں ہونے والی گفتگو سے اندازہ ہوتا ہے کہ نرخوں میں کتنا اضافہ کیا جائے گا، کب کیا جائے اور اضافی سبسڈی ادائیگیوں کے اخراجات کے معاملات کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں زیر بحث آئیں گے جبکہ اس ضمن میں حتمی فیصلہ رواں ماہ کے اندر کرلیا جائے گا۔ قرض دہندہ اداروں کی مشاورت سے پاور ڈویژن کی تیار کردہ دستاویز کے مطابق آئندہ 2 سہ ماہیوں کے دوران کے-الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام کمپنیوں کے لیے نرخوں میں 3 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔