اوگرانے پھرعوام پرپٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی

Muhammad Dastagir 15 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔ذرائع کے مطابق موجودہ لیوی کی بنیاد پر پیٹرول ساڑھے 5 روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے اور ڈیزل کی قیمت میں پونے 6 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کی موجودہ شرح 12 روپے 65 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر لیوی کی موجودہ شرح 12 روپے 53 پیسے ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔