عورت مارچ میں بینرزاورگستاخانہ نعروں کی تحقیقات شروع

Muhammad Dastagir 15 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہےکہ عورت مارچ میں بینرز اورگستاخانہ نعروں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر پیرنورالحق قادری کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر جاری مبینہ گستاخانہ موادکی حقیقت تک پہنچنےکی کوشش کررہےہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہےکہ ملوث کرداروں کو بےنقاب کرکے مقدمات دائر کریں گے۔