فلسطین جلدآزادہوگا،عالمی تحفظ بیت المقدس کانفرنس

Muhammad Dastagir 15 Mar, 2021 عالمی

رحیم یار خان (نعیم بشیر چوہدری سے) مفتی اعظم فلسطین و امام بیت المقدس مرکزی چیئرمین الاقصیٰ فورم العالمی غزہ فلسطین پروفیسر نصر نصارمروح‘ ترکی کے خارجہ امور کے چیئرمین وطیب ارداوان کے معتمد خاص الشیخ محمد بیلک العمری‘جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد یوسف‘مولانا مفتی شفیع چترالی‘مولانا فتیح اللہ عباد نے جامعہ دارالعلوم عثمانیہ گلشن اقبال کی پچاس سالہ تقریبات کی آخری نشست میں تحفظ بیت المقدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جبکہ ممبر برٹش ایمپائر طہ قریشی‘ایران سے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید‘ مولاناعبدالغنی بدری اور لبنان سے الشیخ بلال سعید نے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس مسلمان کی عقیدتوں کا مرکز و محور ہے اور بیت المقدس کی آزادی ہمارا مشن ہے‘ یہ وہ جگہ ہے جہاں پر حضور اکرمؐ نے تمام انبیاء کی امامت فرمائی‘ تمام مسلمان آگے بڑھیں اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ فلسطین چند سالوں میں آزاد ہو گا‘یہ اللہ کا وعدہ ہے جب تک فلسطین کا ایک بچہ بھی زندہ ہے فلسطین کے چپے چپے کی حفاظت کی جائے گی‘ہمارے جذبے جوان ہیں‘مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔صیہونی اندر سے کمزور ہو چکے ہیں‘ہم صیہونی یہودیوں کو کبھی نہیں چھوڑے گے۔ فلسطین کی آزادی ہمارا مشن ہے ۔ مسلمان بیت المقدس کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں۔