ملتان سمیت 7 شہروں میں کل سے لاک ڈائون،نقل وحرکت محدود

Muhammad Dastagir 14 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:حکومتِ پنجاب نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیشِ نظر صوبے کے 7 سب سے زیادہ کیسز والے شہروں میں لاک ڈاؤن لگا کر عوام کی نقل و حرکت محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سال کے عرصے کے بعد لگایا جانے والا مکمل لاک ڈاؤن 7 شہروں میں پیر سے نافذ ہوگا اور 2 ہفتوں تک جاری رہے گا۔ اس سے قبل وائرس کی پہلی لہر کے دوران حکومت نے مارچ 2020 میں صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن لگایا تھا۔اس ضمن میں جاری کردہ نوٹفکیشن میں پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں مکمل لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے ان اضلاع کے اندر اور باہر عوام کی نقل و حمل محدود کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران ہر قسم کی سماجی، مذہبی یا کسی بھی مقصد کے لیے اجتماع پر پابندی ہوگی جبکہ ان شہروں میں ہر طرح کے شادی ہالز، بینکوئٹس، کمیونٹی مراکز اور مارکیز بھی بند رہیں گے۔ علاوہ ازیں مذکورہ بالا 7 شہروںانِ ڈور ہر قسم کے اجتماع پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور ہونے والے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔