دریائے سندھ کی ساحلی پٹی پر رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن،لٹھانی گینگ کا سرغنہ ہلاک،3 اہلکار زخمی

Muhammad Dastagir 12 Mar, 2021 عالمی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے) دریائے سندھ کی ساحلی پٹی پر رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن‘رینجر اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ‘ رینجر کی فائرنگ سے لٹھانی گینگ کا سرغنہ ہلاک‘جوابی فائرنگ سے 3 اہلکار زخمی‘ ہسپتال منتقل۔ تفصیل کے مطابق کچے کے علاقے میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔رینجر اہلکاروں کی فائرنگ سے لٹھانی گینگ کا سرغنہ شبیر لٹھانی ہلاک ہوگیاجبکہ ڈاکوؤں کی جوابی فائرنگ سے رینجرز کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے ریسکیو کی مدد سے زخمی اہلکاروں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز‘ علی رضا‘ اہلکار مہندی حیات اور اہلکار صدیق شامل ہیں تاہم پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کچہ میں ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہو گئی ہے۔