نیا چیئرمین سینیٹ سنجرانی یا گیلانی؟،کل فیصلہ

Muhammad Dastagir 11 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد: انتظارزورپکڑگیا۔سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے کہ نیا چیئرمین سینیٹ کون ہوگا، صادق سنجرانی یا یوسف رضا گیلانی؟ ہما کس کے سر پر بیٹھے گا؟ فیصلے کی گھڑی قریب آن پہنچی۔ سینٹ کا اجلاس آج پارلیمانی سال کے110دن پورے ہونے کے بعد غیر معینہ مدت تک کیلیے ملتوی ہو جائے گا اور رات 12 بجے چیئرمین سینٹ ڈپٹی چیرمین اور 52 سینیٹرز اپنی مدت پوری کرکے رٹائر ہو جائیں گے۔ نئے چیئرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کل بروز جمعہ 12 مارچ کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگی، سینیٹ کی48 نشستوں پر انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اگلا مرحلہ نئے چیئرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کا ہے جو سینیٹ سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام ہوگا۔