پاکستان میں کورونا کے 2258 نئے کیسزرپورٹ ،مزید 53 افراد ہلاک

Muhammad Dastagir 11 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے 2258 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 53 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42164 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2258 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 53 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13377 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 97497 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 17627 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1276 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 566492 ہو گئی ہے۔