روجھان اورکچے کے علاقے میں رینجرزکاآپریشن ردالسارق شروع

Muhammad Dastagir 10 Mar, 2021 عالمی

راجن پور(کلیم برار سے ) پنجاب رینجرز کی زیر نگرانی آپریشن ردالسارق کاآغازکردیاگیا۔آپریشن ردالسارق جنوبی پنجاب میں روجھان اور کچے کے علاقے میں کیا جا رہا ہے ۔ آپریشن میں پنجاب رینجرز پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن کا مقصد ان علاقوں میں قانون کی بالادستی اور عوام کی بہبود کے منصوبوں کو جانچنا شامل ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز میجر جنرل عامر مجید صاحب کی ہدایت پر کچے کے پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد اور مستحق خاندانوں میں راشن کی فری تقسیم کرے گی۔ پنجاب رینجرز کچہ کی نئی نسل کو باشعور بنانے کے لیے ایڈمنسٹریشن سے تعاون کرے گی۔ پنجاب رینجرز و دیگر انتظامی اداروں کے ساتھ مل کر تعلیم ،صحت، اور فلاح و بہبود پر کام کرے گی ۔ پاکستان پنجاب رینجرز کے اقدامات کا مقصد پسماندہ عوام میں شعور اجاگر کرنا اور علاقے میں احساس محرومی کا خاتمہ جنوبی پنجاب کی عوام نے پنجاب رینجرز کے اس اقدام کو سراہا ۔ روجھان کے کچے کے علاقے میں ہونے والے آپریشن ردالسارق کی قیادت کرنل سمدانی کر رہے ہیں۔