امریکاکی افغانستان میں تمام فریقوں پرمشتمل نگران حکومت کی تجویز

Muhammad Dastagir 10 Mar, 2021 عالمی

واشنگٹن:عالمی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے افغان حکومت کو کو ایک’’ امن ڈرافٹ‘‘ بھیجا ہے جس میں افغانستان میں مستقل قیام امن کے لیے موجودہ حکومت کو ختم کرکے نئے انتخابات کرانے اور تب تک تمام فریقین پر مشتمل نگران حکومت کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔ امریکا نے افغانستان میں امن معاہدے پر خاطر خواہ پیشرفت نہ ہونے پر نئے انتخابات اور تب تک تمام فریقین پر مشتمل نگراں حکومت کی تجویز دیدی۔