امریکانے ترکی کوپاکستان کوگن شپ ہیلی کاپٹرفراہمی سے روک دیا

Muhammad Dastagir 10 Mar, 2021 عالمی

واشنگٹن: امریکا نے ترکی کو مقامی طور پر تیار کیے جانے والے 30 گن شپ ہیلی کاپٹرز کی پاکستان کو فراہمی سے روک دیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلومبرگ نیوز کے مطابق ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کلن نے صحافیوں کو بتایا کہ 'امریکا نے پاکستان کو ترکی کے ہیلی کاپٹرز کی فروخت روک دی ہے، جس کی وجہ سے اسلام آباد اسے چین سے خریدے گا'۔ اے ٹی اے کے ٹی 129 اگسٹا اے 129 منگسٹا پلیٹ فارم پر مبنی دو انجن، ٹینڈم سیٹ، ملٹی رول، آل ویدر اٹیک ہیلی کاپٹر ہے اور امریکی انجنوں سے لیس ہے۔