رحیم یارخان،کوروناسے مزید2اموات،ڈاکٹر سمیت 11افراد میں وائرس کی تصدیق

Muhammad Dastagir 10 Mar, 2021 عالمی

رحیم یارخان(نعیم بشیرچوہدری سے)کورونا کے باعث خاتون سمیت مزید2افراد جاں بحق ہوگئے‘ڈاکٹر اور2خواتین سمیت 11افراد میں وائرس کی تصدیق‘ ضلع رحیم یارخان میں اموات کی تعداد131 ہوگئی‘مریضوں کی مجموعی تعداد 2466تک جا پہنچی۔تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔گزشتہ روز کورونا آئی سی وارڈ میں زیر علاج دو مریض جمالدین والی کی 65سالہ شہنازاورصادق آباد کا 35سالہ عدیل جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2 خواتین سمیت 11افراد جن میں 30سالہ انعام زہرہ رضوی‘80سالہ سروری بی بی‘65سالہ محمد نواز‘40سالہ رانا ساجد‘45سالہ کاشف‘70سالہ اقبال حسین‘45سالہ عبدالسعید‘50سالہ طلعت نجم‘32سالہ ڈاکٹر ذیشان‘35سالہ طارق علی اور 50سالہ عبدالقادر کو شیخ زاید ہسپتال لایاجہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی۔محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریضوں کو ایس اور پیز کے تحت گھروں میں آئسولیٹ کردیا۔محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد شمار کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد131جبکہ مریضوں کی تعداد2466تک جا پہنچی ہے۔