افغانستان میں فوج کے مستقبل پرتمام آپشنززیرغور،امریکا

Muhammad Dastagir 09 Mar, 2021 عالمی

واشنگٹن:امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود ڈھائی ہزار فوجیوں کے مستقبل کے حوالے سے تمام آپشنز بدستور زیر غور ہیں اور یکم مئی سے متعلق وعدے پر کوئی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ خبر ایجنسی 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے یہ بیان سیکریٹری اسٹیٹ بلنکن کے اس بیان کے بعد جاری کیا جس میں انہوں نے اقوام متحدہ کی سربراہی میں امن کوشش کے لیے زور دیا تھا جس میں یکم مئی تک امریکی فوجیوں کے انخلا کی تنبیہ بھی شامل تھی۔ بلنکن نے افغان صدر اشرف غنی کو ایک خط میں لکھا تھا کہ 'امریکا یکم مئی تک مکمل فوجی انخلا پر غور کر رہا ہے اور اسی طرح دیگر آپشنز پر بھی غور کر رہے ہیں'۔