دنیاکے امیرترین شخص سے طلاق لیکراستادکی بیوی بننے والی خاتون

Muhammad Dastagir 09 Mar, 2021 عالمی

واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوز سے طلاق لے کر ارب پتی بننے والی میکنزی اسکاٹ نے 2 سال بعد سائنس پڑھانے والے استاد سے شادی کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکنزی اسکاٹ نے طلاق کے دو سال بعد سائنس کے ٹیچر سے شادی کرلی ہے۔ میکنزی کے پہلے شوہر جیف بیزوز تھے جو ایمیزون کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ یہ دنیا کی سب سے مہنگی طلاق تھی۔ایمیزون کے مالک جیف بیزوز سے 2019 میں طلاق پر میکنزی اسکاٹ کو ساڑھے 35 ارب ڈالر کی خطیر رقم ملی تھی جس کے باعث وہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون بن گئی تھیں۔ میکینزی نے اپنی آدھی جائیداد عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔