بھارت میں نئے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی ماہ سے جاری کسانوں کے احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین بھی شامل ہوگئیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے مضافات میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہزاروں خواتین بھی جمع ہوئیں اور مطالبہ کیا کہ نئےزرعی قوانین کو ختم کردیا جائے۔گزشتہ برس دسمبر سے بھارت کے دارالحکومت کے مضافات میں 3 مختلف مقامات پر کسان اور ان کے خاندان احتجاج کیمپ لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں اور حکومت کی زرعی اصلاحات کی مخالفت کر رہے ہیں۔