شامی صدر بشار الاسد اوراہلیہ بھی کوروناکا شکار

Muhammad Dastagir 09 Mar, 2021 عالمی

دمشق:شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسماء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور دونوں میں وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں نے آئسولیشن اختیار کرلی ہے اور گھر سے ہی اپنے فرائض انجام دیں گے۔