دنیاکی 11کروڑ71لاکھ آبادی کوروناسے متاثر،امریکاسرفہرست

Muhammad Dastagir 08 Mar, 2021 عالمی

واشنگٹن:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 71 لاکھ 29 ہزار 122 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 26 لاکھ 1 ہزار 33 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 18 لاکھ 27 ہزار 419 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 89 ہزار 441 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 کروڑ 27 لاکھ 670 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 37 ہزار 119 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 96 لاکھ 95 ہزار 891 ہو چکی ہے۔