امریکا، 1.9 ٹریلین ڈالر کا کورونا امدادی منصوبہ منظور

Muhammad Dastagir 08 Mar, 2021 عالمی

واشنگٹن: امریکی ایوان بالانے ایک اعشاریہ نو ٹریلین ڈالر کا کورونا امدادی منصوبہ منظور کرلیا۔سینیٹ میں بل کے حق میں 50 اور مخالفت میں 49 ووٹ آئے، وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ لوگوں کو رقوم کی ادائیگی اسی ماہ شروع کردی جائے گی۔، صدر جوبائیڈن نے سینیٹ کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ جوبائیڈن نے مزید کہا کہ اس سے لوگوں کی زندگی میں بہتری آئے گی، منصوبے کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔