میانمارمیں فوجی حکومت کیخلاف مظاہرے پھوٹ پڑے،عوام سڑکوں پر

Muhammad Dastagir 08 Mar, 2021 عالمی

ینگون: میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف "منڈالے "شہر میں تاریخی مظاہرہ کیا گیا جہاں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ ینگون میں فورسز نے کئی کارکنوں کو گھروں سے گرفتار کرلیا۔ سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سیاسی کارکن فورسز کی حراست میں دم توڑ گیا۔ "ینگون "میں بھی احتجاج ہوا۔ فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ بعض مقامات پر فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ بھی کی۔ گزشتہ رات فورسز نے چھاپہ مار کر کئی سماجی کارکنوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کی جماعت کا سینیئر رکن فورسز کی حراست میں دم توڑ گیا۔ باگن شہر میں ایک فوجی نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ملک بھر کی یونینز نے آج پیر کو ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی ہے۔