وزیرستان میں فورسزکاآپریشن،کمانڈرزسمیت 4دہشتگردہلاک

Muhammad Dastagir 08 Mar, 2021 عالمی

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل اور جنوبی وزیرستان کے علاقے زوئڈا میں کارروائیاں کیں قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران کمانڈروں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) بسم اللہ گروپ کا کمانڈر عبدالآدم زیب عرف ڈنگ، ٹی ٹی پی سجنا گروپ کا کمانڈر مولوی محبوب عرف ملوی اور میر سلام عرف انس بھی شامل تھے۔