ایجنسیوں کے ذریعے اعتمادکے ووٹ کی کوئی قانونی،اخلاقی حيثیت نہيں:مریم

Muhammad Dastagir 08 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ پاکستان کی ایجنسیوں کو استعمال کرکے اپنے ہی اراکین کی گردنوں پر تلواریں رکھ کر جس طرح اعتماد کا ووٹ لیا گيا اس کی کوئی قانونی، آئينی، سیاسی اور اخلاقی حيثیت نہيں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ کل ن لیگ کی قیادت کے ساتھ طوفانِ بدتمیزی مچایا گيا وہ ن لیگ پر قرض ہے ، آپ کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی، آپ 2 تھپڑ ماریں گے،ہم 10 تھپڑ ماریں گے۔