یوسف رضاکی حمایت،چوہدری برادران نے بلاول سے معذرت کرلی

Muhammad Dastagir 08 Mar, 2021 عالمی

لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پنجاب اسمبلی میں اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے گھرآئے، ان کی عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی ہیں، حکومت کو پہلےہی یقین دہانی کرواچکےہیں، ہماراشیوہ نہیں کہ کسی سے ایساوعدہ کریں جوہمارے اصولوں کے خلاف ہو۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے اتحادی ہیں اور سینیٹ میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔