عمران خان سرخرو،ایوان کا اعتماد برقرار

Muhammad Dastagir 06 Mar, 2021 عالمی

ایوان بالا میں اسلام آباد کی نشست پر اپ سیٹ شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا اور 178 اراکین نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے 172 ووٹ درکار تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں ایوان زیریں کا خصوصی اجلاس دن سوا 12 بجے شروع ہوا اور تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولﷺ پیش کی گئی، جس کے بعد قومی ترانا پڑھا گیا۔