نیولے کے گوشت سے بواسیرکاعلاج،2شکاری پکڑے گئے

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 دلچسپ وعجیب

رحیم یارخان (نمائندہ اردوویب نیوز) نیولے کا استعمال کرکے بواسیر کی بیماری کے لئے دوائیاں بننے لگیں‘ سندھ سے آئے ہوئے نیولے کے دو شکاری محکمہ وائلڈ لائف نے دھر لیے ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر اختر حسین نے مو مبارک روڈ سے نیولے کے دو شکاری گرفتار کئے۔ شکاریوں سے دس نیولے مردہ حالت میں برآمد ہوئے۔ شکاریوں سے پوچھنے پر پتہ چلا کہ نیولے کے گوشت سے بواسیر کی بیماری کی دوائی بنتی ہے نیولے کے شکاری رامیش اور کرشن کا کہنا تھا ہم حکمت کا کام کرتے ہیں اور نیولے کا گوشت بواسیر کی بیماری کے لئے کارآمد ثابت ہوتا ہے‘ محکمہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر اختر نے گرفتار کیے ہوئے دونوں شکاریوں کو شکار سمیت عدالت پیش کر دیا‘ عدالتی حکم پر شکاریوں کو بیس ہزار روپے نقد جرمانہ وصول کیاگیا۔