پائلٹ کافضامیں عجیب شے دیکھنے کادعویٰ،ایئرلائن کی تصدیق

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 دلچسپ وعجیب

واشنگٹن:امریکی پائلٹ نے دوران پرواز غیرشناخت شدہ اشیا(یو ایف او) کو دیکھنے کا دعویٰ کردیا۔رپورٹ کے مطابق امریکی ایئرلائن کے پائلٹ نے فضا میں اجنبی شے کی پرواز دیکھی ہے ، عموماً لوگ اسے اڑن طشتری قرار دیتے ہیں تاہم اس کی موجودگی کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔یو ایف او 21 فروری کو امریکی ریاست نیو میکسیکو کی فضائی حدود میں دیکھی گئی۔ پائلٹ نے متعلقہ ادارے کو بتایا کہ اس نے گول شکل میں کسی شے کو تیزی سے اڑتے ہوئے دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ پراسرار شے تقریباً 36 ہزار فٹ بلندی پر پرواز کررہی تھی، واقعے کی ایئرلائن نے تصدیق بھی کردی۔پائلٹ نے یہ بھی کہا کہ غیرشناخت شدہ شے ہمارے جہاز کے اوپر اڑ رہی تھی۔واضح رہے کہ امریکی پائلٹ کے اجنبی چیز کی پرواز کے دعوے سے رواں سال جنوری میں پی آئی اے پائلٹ کے مشکوک چیز دیکھنے کی بھی تصدیق ہوتی ہے۔ پی آئی اے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ 23 جنوری کو لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کے پائلٹ نے آسمان پر مشکوک چیز پرواز کرتی دیکھی تھی جس کی پائلٹ نے ویڈیو بھی بنائی تھی۔