وادی کاغان میں پہاڑ سے گلیشیئرسرک گیا،ویڈیووائرل

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 دلچسپ وعجیب

کاغان:وادی کاغان میں پہاڑ سے گلیشیئر سرکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گلیشیئر سرکنے سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ویڈیو میں گلیشیئر کو سڑک اور آبادی کی جانب تیزی سے بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مانسہرہ وادی کاغان میں پہاڑ سے گلیشیئر سرکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ مقامی افراد نے گلیشیئر سرکنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق گزشتہ روز گلیشیئر سرکنے سے شاہراہ کاغان پر ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ گیا تھا۔ گلیشیئر سرکنے سے اب تک جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔