بدین کے نجی ہسپتال میں دو سر والے بچے کی پیدائش

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 دلچسپ وعجیب

بدین:بدین کے نجی ہسپتال میں دو سر والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق زچہ و بچہ صحت مند ہیں۔کڈھن روڈ پر واقع بدین کے نجی ہسپتال میں ضلع سجاول سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دو سر والے بچے کو جنم دیا۔ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر نصرت کے مطابق بچے کے سر کی الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کے مطابق بچے کا دماغ دونوں سروں میں تقسیم اور نمایاں دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سر اور دماغ کے مزید ٹیسٹ اور علاج کیلئے ماہر ڈاکٹروں سے رجوع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے کا علاج کرکے دونوں سروں کو الگ کیا جائے گا۔