گمشدہ بلی 15 سال بعدمل گئی،مالک میائوں،میائوں پرخوش

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 دلچسپ وعجیب

امریکی ریاست لاس اینجلس کے شہری کے ساتھ ایسا معجزاتی واقعہ پیش آیا کہ انہیں اپنی 15 سال قبل کھو جانے والی بلی دوبارہ مل گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہری چارلس نے 2005 میں 2 ماہ کی ایک بلی گود لی تھی جو کہ ایک دن گُم ہو گئی تھی۔ چارلس نے بتایا کہ انہوں نے بلی کو ہر جگہ ڈھونڈا لیکن وہ کہیں نہیں ملی جس کے بعد انہوں نے دو اور بلیاں گود لے لیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں انہیں لاس اینجلس کنٹری اینیمل شیلٹر اور ایک کمپنی (جنہوں نے ان کی گمشدہ بلی کے اوپر چِپ) لگائی تھی ان کی کال موصول ہوئی۔ چارلس نے بتایا کہ انہیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ 15 سال بعد ان کی بلی انہیں کیسے مل سکتی ہے، بعد ازاں وہ بلی کو لینے کے لیے گئے تو انہوں نے دیکھا کہ ان کی بلی کافی کمزور ہو گئی تھی۔ امریکی شہری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی 15 سال قبل گُم ہونے والی بلی کو اپنے ساتھ گھر لے گئے اور ان کی بلی بھی گھر آنے کے بعد پہلے سے خوش نظر آ رہی تھی۔مالک میائوں،میائوں پرخوشی سے نڈھال ہوگیا۔