انٹارکٹیکامیں نیویارک سے بھی بڑابرفانی تودہ ٹوٹ کرگرگیا

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 دلچسپ وعجیب

انٹارکٹیکا میں برطانوی ریسرچ سنٹر کے قریب نیویارک شہر کے رقبے سے بھی بڑا برفانی تودہ ٹوٹ کر علیحدہ ہوگیا۔ برطانوی انٹارکٹیک سروے کے مطابق یہ برف کا حصہ بیڈ فور شائر کاؤنٹی کے برابر اورایک ہزار 270 مربع کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئس برگ ٹوٹنے سے برطانوی ریسرچ اسٹیشن متاثر نہیں ہوگا۔ ماہرین نے 10 سال قبل اس مقام پر دراڑ پڑنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔