چین،سات بچوں کی پیدائش پرجوڑے نے کروڑوں کاجرمانہ بخوشی بھردیا

Muhammad Dastagir 26 Feb, 2021 دلچسپ وعجیب

بیجنگ:چین میں 2 سے زیادہ بچوں کی پیدائش پر پابندی کا قانون ہے جس کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ مگر ایک جوڑے کی خواہش تھی کہ ان کے بچے 2 سے زیادہ ہوں تو اس مقصد کے لیے انہوں نے کروڑوں روپے ہنسی خوشی جرمانے میں ادا کیے۔ 34 سالہ زینگ رہنگ رہنگ اور ان کے 39 سالہ شوہر 7 بچوں کے والدین ہیں اور اس تعداد کو وہ 'پرفیکٹ'قرار دیتےہیں۔ اس خاندان نے زیادہ بچوں کی پیدائش پر عائد ہونے والے جرمانے کی مد میں 10 لاکھ چینی یوآن (لگ بھگ ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے) ادا کیے۔