طوطے کی گرل فرینڈ سمیت خاتون سے ملاقاتیں،ڈانس ویڈیو

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 دلچسپ وعجیب

دی ڈوڈو نامی معروف ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو کہانی میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ایک خاتون کے بالکونی میں روانہ جنگلی پرندے آتے ہیں اور اس دوران ان کی ایک لال رنگ کے طوطے کے دوستی ہوگئی۔مذکورہ خاتون نے اس پورے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی ہے جس میں وہ بتاتی ہیں کہ ان کی بالکنی میں چند جنگلی پرندے روزانہ آکر بیٹھا کرتے تھے جن میں ایک لال طوطا روپرٹ بھی تھا۔خاتون کے مطابق وہ طوطا جلد ان کا دوست بن گیا اور روزانہ اپنی گرل فرینڈ کو ساتھ لانے لگا۔ خاتون نے طوطے کی گرل فرینڈ کو گریٹا کا نام دیا اور بتایا کہ گریٹا ہمیشہ روپرٹ کے پیچھے ہوتی ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ طوطے کی گرل فرینڈ اس کی بہترین معاون بھی ہے۔ وائرل ویڈیو میں طوطا اور طوطی کوساتھ ڈانس کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔