سعودی عرب میں الماس کی انگوٹھی طرزکاہوٹل بنانے کی تیاری

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 دلچسپ وعجیب

ریاض:ریڈ سی ڈیویلپمنٹ کمپنی نے سعودی عرب میں بحراحمر کے ساحل پر ہوٹلوں اور ریزورٹس پر مشتمل عالمی سیاحتی منصوبوں کے ڈیزائن جاری کردیے- یہ ہوٹل اور ریزورٹس جزیروں میں قائم کیے جائیں گے-سبق ویب سائٹ کے مطابق الماس کی انگوٹھی کی طرز پر ’امھات الشیخ‘ جزیرے میں انٹرنیشنل ریزورٹ الماس کی انگوٹھی کی طرز پر تعمیر ہوگا- اس کا حیران کن ڈیزائن ریزورٹس کے دلداگان میں حیرت و استعجاب کا باعث بن گیا- مذکورہ ریزورٹ کو 12 ہوٹل کا نام دیا گیا ہے- برطانیہ کی عظیم الشان کمپنی فوسٹر اینڈ پارٹنرز نے اس کا ڈیزائن تیار کیا ہے- برطانوی کمپنی نے ڈیزائن بناتے وقت اس بات کو مدنظر رکھا ہے کہ ہلکا پھلکا ہو اور اس سے ماحول کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہ پہنچتا ہو-امھات الشیخ جزیرے پر اس کے علاوہ دو اور ہوٹل تعمیر کیے جائیں گے- پروگرام کے مطابق ریڈ سی پروجیکٹ 2022 کے آخر تک مکمل ہوجائے گا- سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا- پہلے مرحلے میں 14 ہوٹل تیار ہوں گے- ان کے کمروں کی تعداد تین ہزار ہوگی- یہ ہوٹل پانچ جزیروں میں بنائے جارہے ہیں- علاوہ ازیں صحرائی اور پہاڑی علاقوں میں دو ریزورٹس، تفریحی مراکز اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی تعمیر ہورہا ہے-