دبئی کے شہری نے اونٹ کابچہ چراکرگرل فرینڈکوتحفہ میں دیدیا

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 دلچسپ وعجیب

دبئی کے شہری نے اپنی گرل فرینڈ کو اس کی سالگرہ پر تحفہ دینے کے لیے ایک اونٹ کا بچہ چرالیا۔اونٹ کے بچے کے مالکان نے دبئی پولیس میں شکایت درج کی کہ ان کے فارم سے اونٹ کا بچہ غائب ہو گیا ہے جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کی جانب سے اونٹ کے بچے کی تلاش کی گئی لیکن وہ ناکام رہی اور کچھ دنوں بعد اونٹ کا بچہ چوری کرنے والے شخص نے ایک ڈرامہ رچایا کیونکہ اس سے اور اس کی گرل فرینڈ سے وہ اونٹ کا بچہ سنبھالا نہیں جا رہا تھا۔چور نے انجان بن کر پولیس کو کال کی اور کہا کہ انہیں فارم سے 3 کلو میٹر کی دوری سے ایک اونٹ کا بچہ ملا ہے۔پولیس نے جب اس سے تفتیش کی تو شہری نے اپنے جرم کا خود ہی اعتراف کر لیا اور کہا کہ اس نے ہی اونٹ چوری کیا تھا اور اسے اپنی گرل فرینڈ کو تحفے میں دیا تھا، بچہ جب ان دونوں سے سنبھل نہ سکا تو انہوں نے مالک تک واپس پہنچانے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا۔ پولیس نے مالکان کو اونٹ کا بچہ لوٹا کر شہری اور اس کی گرل فرینڈ کو جھوٹا بیان دینے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔