اہم خبریں

براہِ راست نشریات کے دوران صحافی کو ڈاکونے لوٹ لیا

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 دلچسپ وعجیب

ایکواڈور:ایکویڈور کے ایک سپورٹس چینل پربراہِ راست نشریات کے دوران صحافی کو ایک ڈکیت نے کیمرے کے سامنے لوٹ لیا اور رفوچکر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق 12 فروری کو ایکویڈور کے ’ڈائریکٹ ٹی وی اسپورٹس‘ کے صحافی ڈیگو آڈینولا ایک میچ کی لائیو کوریج کے دوران ایسیڈرو رومیرو کاربو مانیومینٹل اسٹیڈیم کے باہر کھڑے شائقین کو میچ کے بارے میں بتارہے تھے کہ اچانک ایک نوجوان نمودار ہوا جس کے ہاتھ میں ریوالور تھا اور اس نے کورونا والا حفاظتی ماسک پہنا ہوا تھا۔پلک جھپکتے ہی اس نے ریوالور دکھا کر صحافی اور کیمرا مین، دونوں کے اسمارٹ فون چھینے اور پھرتی سے دوڑتا ہوا غائب ہوگیا۔