اہم خبریں

سعودی عرب میں بادلوں سے اونچادنیاکاانوکھافٹبال گراؤنڈ

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 دلچسپ وعجیب

جازان: سعودی عرب کے ایک شہر میں ایسا فٹ بال گراؤنڈ موجود ہے جو دنیا کا انوکھا کھیل کا میدان ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہر جازان میں واقع الحشر پہاڑوں میں گھرے، بادلوں سے اونچے فٹ بال گراؤنڈ کی حیرت انگیز تصاویر نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔جازان کے الحشر پہاڑوں میں گھرا ایسا ہی ایک گراؤنڈ ہے جہاں بیٹھ کر بادلوں کو نیچے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے، یقیناً یہ ایک ایسا نظارہ ہے جو آپ کی زندگی کا ناقابل فراموش نظارہ کہلایا جا سکتا ہے۔دنیا کے اس حیران کن مقام پر خوب صورت وادیاں بھی ہیں، سبزہ زار بھی ہیں اور بہترین موسم بھی ہے۔اس گراؤنڈ کی شان دار تصاویر ایک سعودی فوٹو گرافر عبد الرحمٰن مفرح الحریصی نے ٹویٹر پر شیئر کر کے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔وٹوگرافر کا کہنا ہے کہ اس علاقے کے نوجوان یہاں صرف فٹ بال کھیلنے ہی نہیں، موسم کا لطف اٹھانے بھی آتے ہیں، نوجوانوں نے سیاحتی اداروں کو متوجہ کیا ہے کہ اس گراؤنڈ کو سیاحت کے لیے استعمال کیا جائے۔