ماہرین نے بھنگ سے جراثیم کش کپڑا تیار کرلیا

Muhammad Dastagir 22 Feb, 2021 دلچسپ وعجیب

فیصل آباد:زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین نے بھنگ سے جراثیم کش کپڑا تیار کرلیا ہے جو ملک میں کپاس کی کمی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔رپورٹ کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ماہرین نے بھنگ سے ایسا منفرد کپڑا تیار کیا ہے جو سستا تو ہوگا، ساتھ ہی ساتھ جراثیم کش بھی ہوگا اوربہت جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں5ہزار سے زائد ادویات میں بھنگ کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ بھنگ کے تیل کا بھی ادویات میں استعمال ہوتا ہے اوراب بھنگ سے دھاگہ بناکر اسے کپڑے کی شکل دینے کا کامیاب تجربہ کیاگیاہے ۔