کینیڈاکے شہری کاایک منٹ میں 24 کین کھولنے کاعالمی ریکارڈ

Muhammad Dastagir 22 Feb, 2021 دلچسپ وعجیب

اوٹاوا:کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ شخص نے ایک منٹ میں دانتوں سے سب سے زیادہ کین کھولنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔رپورٹ کے مطابق اونٹاریو کے رہائشی چکی میڈی نامی شہری نے ایک منٹ میں 24 کین دانتوں کی مدد سے کھول کر عالمی اعزاز نے اپنے نام کیا۔عالمی اندراج کا ریکارڈ کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق میڈی نے ماضی کے تمام ریکارڈ برابر کر کے اپنا نام درج کرایا۔