بٹ کوائن نے نیاریکا رڈقائم کردیا، قیمت90 لاکھ روپے ہوگئی

Muhammad Dastagir 22 Feb, 2021 دلچسپ وعجیب

نیویارک: ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بٹ کوائن کی قیمت 90 لاکھ پاکستانی روپے کے قریب پہنچ گئی جس کے بعد بٹ کوائن نے اپنا ریکارڈ توڑ کر نیا سنگِ میل عبور کرلیا۔دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے ایک بٹ کوائن کی قیمت 89 لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد ہوگئی، ایک ہفتے کے دوران ایشیائی تجارت میں بٹ کوائن استعمال کرنے میں تیزی آئی جس کی وجہ سے قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔