پیار کا امتحان: نوجوان جوڑا 3 مہینے کےلیے زنجیر سے بندھ گیا

Muhammad Dastagir 20 Feb, 2021 دلچسپ وعجیب

ماسکو:یوکرائن کے ایک نوجوان جوڑے نے اس سال محبت کا عالمی دن انوکھے طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا: انہوں نے تین مہینے کےلیے اپنا ایک ایک ہاتھ، زنجیر کے ذریعے آپس میں باندھ لیا۔زنجیر باندھنے کی یہ ساری کارروائی یوکرائن کے ’’نیشنل رجسٹر آف ریکارڈز‘‘ کے نمائندے کی موجودگی میں ہوئی۔الیگزینڈر اور وکٹوریا نامی اس نوجوان جوڑے کے ایک ایک ہاتھ میں زنجیر باندھ کر اور ویلڈنگ کرکے یہ زنجیر بالکل ’’پکی‘‘ کردی گئی۔اس کے بعد نیشنل رجسٹر آف ریکارڈز کے نمائندے نے میڈیا کے سامنے اس ہتھکڑی پر مہر (سیل) لگاتے ہوئے اس سہ ماہی آزمائش کے شروع ہونے کا اعلان کیا جو 14 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔پیار کی اس انوکھی آزمائش کے بارے میں الیگزینڈر اور وکٹوریا کا کہنا ہے کہ تین مہینے تک ہر وقت، ہر لمحہ اور ’’ہر حالت میں‘‘ ایک دوسرے کے ساتھ رہ کر جانچنا چاہتے ہیں کہ آیا وہ ساری زندگی ایک دوسرے کے ساتھ رہ پائیں گے یا نہیں۔