مسافروں کو طیارے کو دھکا لگانا پڑ گیا،ویڈیو وائرل

urduwebnews 05 Dec, 2021 دلچسپ وعجیب

کھٹمنڈو(اردو ویب نیوز)سڑک کنارے خراب گاڑی یا منی ٹرکس کو لوگوں کی جانب سے دھکا لگاتے تو آپ نے دیکھا ہوگا لیکن کسی طیارے کو دھکا لگانا کافی عجیب سی بات لگتی ہے۔ ایسا ایک حقیقی واقعہ نیپال کے بجورا ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں رن وے پر لینڈنگ کے وقت طیارے کا ٹائر پھٹ گیا، ٹائر پھٹنے سے جہاز رن وے کے بیچ و بیچ کھڑا ہوگیا جس پر مسافروں نے جہاز سے اترنے اور اسے دھکیل کر ایک طرف کرنے کا فیصلہ کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ایک مسافر نے بتایا کہ طیارے کا کپتان فکرمند دکھائی دے رہا تھا، ائیرپورٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہ ملا جس پر ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت جہاز کو دھکا لگا کر سائیڈ پر کرنے کا فیصلہ کیا۔