ڈاکٹر نے بائیں کی جگہ دائیں ٹانگ کاٹ ڈالی،بھاری جرمانہ عائد

urduwebnews 02 Dec, 2021 دلچسپ وعجیب

آسٹریا(اردو ویب نیوز)آسٹریا کی عدالت نے ایک مریض کی غلط ٹانگ کاٹنے پر ڈاکٹر پر بھاری جرمانہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال مئی میں آسٹریا کے ایک اسپتال کے عملےکی غفلت کے باعث ضعیف العمر شخص کو ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ 82 سالہ مریض کی ایک بیماری کی وجہ سے بائیں ٹانگ کاٹی جانی تھی لیکن ڈاکٹر نے غلطی سے دائیں ٹانگ کاٹ ڈالی اور غلطی کا اندازہ اس وقت ہوا جب ٹانگ کی پٹی تبدیل کی جارہی تھی۔