انڈوں سے کالی زردی نکلنے کا معمہ

urduwebnews 30 Nov, 2021 دلچسپ وعجیب

بیجنگ(اردو ویب نیوز)چینی سوشل میڈیا پر پچھلے ایک مہینے سے پالتو ہنس کے ایسے انڈوں کی تصویریں گردش میں ہیں جن کی زردی پیلے رنگ کے بجائے کالے رنگ کی ہے۔ یہ تصاویر اور ویڈیو، چینی سوشل میڈیا سائٹ ’’ویبو‘‘ پر ہانگژو شہر سے ’’ژُو‘‘ نامی ایک شخص نے شیئر کرائی ہیں۔اپنی پوسٹ میں اس نے لکھا کہ یہ انڈے ایک سرمئی ہنس نے دیئے ہیں جو اس کے ایک دوست نے اپنے ’’ہنس فارم‘‘ پر پال رکھی ہے۔ فارم پر موجود دوسرے ہنسوں کے انڈوں کی زردی پیلے رنگ ہی کی ہے۔ فی الحال کوئی نہیں جانتا کہ ان انڈوں میں زردی کی رنگت سیاہ کیوں ہے۔