پاکستان میں چھپکلیوں کی 85 اقسام،تمام بے ضرر،''کھانا زہریلا ہوتا نہ بندہ مرتا''

urduwebnews 20 Nov, 2021 دلچسپ وعجیب

لاہور (اردو ویب نیوز) پاکستان میں چھپکلیوں کی 85 اقسام پائی جاتی ہیں اور یہ سب بے ضرر ہیں۔ ہرپیٹالوجسٹ ڈاکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ یہ سوچ غلط ہے کہ چھپکلیاں زہریلی ہوتی ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جتنی بھی چھپکلیاں پائی جاتی ہیں ان میں صرف ایک قسم زہریلی ہے جو سنٹرل امریکہ میں پائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھپکلی اگر دودھ یا کھانے میں گر جائے تو اس سے کھانا زہریلا نہیں ہوتا۔ ایسا دودھ پینے یا کھانا کھانے سے قے آ سکتی ہے، فوڈ پوائزنگ ہو سکتی ہے یا معمولی الرجی لیکن موت نہیں ہو سکتی۔ فوڈ پوائزنگ اور الرجی بھی اس وجہ سے کیونکہ چھپکلیاں گندی جگہ پر رہتی ہیں تاہم وہ خود زہریلی نہیں ہوتیں۔ بعض ممالک میں تو چھپکلیوں کو ایک پالتو جانور کے طور پر پالا بھی جاتا ہے۔