مینڈک پھدکناکیوں بھول رہے ہیں؟،سائنسدانوں نےسرجوڑلئے

Muhammad Dastagir 19 Feb, 2021 دلچسپ وعجیب

کینیڈا:بعض اقسام کے مینڈکوں میں اگر پانی کی شدید قلت واقع ہوجائے تو ان میں چھلانگ لگانے کی صلاحیت کم ہوتے ہوتے بالکل ختم بھی ہوسکتی ہے۔ مینڈکوں میں اچھلنے کی خاصیت انہیں دشمنوں سے بچاتی ہےاور رکاوٹیں عبور کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ لیکن ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ اگر عالمی تپش، بدلتے موسم یا کسی اور وجہ سے مینڈکوں میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے تو وہ جست بھرنے کے قابل نہیں رہتے۔کینیڈا میں سائمن فریزر یونیورسٹی کے ڈین گرینبرگ اور ان کے ساتھیوں نے تین اقسام کے مینڈکوں پر تجربات کئے ہیں۔ ان میں کوسٹل ٹیل فراگ پہاڑوں سے آنے والے گہرے پانی کے چشموں میں رہتےہیں۔ دوسری قسم خشک جگہوں پر رہنے والے گریٹ ڈیزرٹ فراگ کی ہے اور تیسری قسم پیسفک ٹری فراگ کی ہے جو کئی ماحول میں ڈھل کر رہ سکتا ہے۔سب سے پہلے تینوں اقسام کے مینڈکوں کی چھلانگ لگانے کی صلاحیت کو نوٹ کیا گیا۔ اس کےبعد انہیں ایک ماحول میں رکھا گیا جو تینوں اقسام کے مینڈکوں کے جسمانی درجہ حرارت اور ان میں پانی کی مقدار کو کم یا زائد کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔