دنیا کی سب سے طویل القامت خاتون

urduwebnews 14 Oct, 2021 دلچسپ وعجیب

استنبول(اردو ویب نیوز) 24 سال ترک خاتون کا قد اس وقت سات فٹ 0.7 انچ ہے اور چند روز قبل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں دنیا کی سب سے طویل القامت زندہ خاتون کی سند عطا کی ہے۔ رومیصہ گیلجی کا قد 215 سینٹی میٹر سے زائد ہے اور وہ ایک کمیاب مرض ویور سنڈروم میں مبتلا ہیں جس کی بدولت قد سمیت تمام اعضا تیزی سے فروغ پاتے ہیں۔ لیکن رومیصہ دیگر کئی پیچیدگیوں کی شکار بھی ہیں۔ 2014 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں سب سے طویل نوعمر (ٹین ایج) لڑکی کا اعزاز دیا تھا اور اب انہیں طویل القامت خاتون کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔