ہاتھوں سے محروم باہمت نوجوان سپورٹس کار ڈرائیور بن گیا

urduwebnews 11 Oct, 2021 دلچسپ وعجیب

وارسا(اردو ویب نیوز) ایک المناک حادثے میں دونوں بازو کھونے کے باوجود پولینڈ کے نوجوان نے ہمت نہ ہاری اور اب وہ اپنے پیروں سے کار دوڑاتے ہوئے پروفیشنل سپورٹس کار ڈرائیور بن چکے ہیں۔ بارٹک اوستافوسکی سال 2006 میں اپنی موٹرسائیکل دوڑاتے ہوئے ایک المناک حادثے کے شکار ہوئے اور ان کے دونوں بازو کاٹنے پڑے۔ وہ اس سے پہلے ہی اسپورٹس کار ڈرائیور بننا چاہتے تھے لیکن اس حادثے سے انہیں شدید دھچکا پہنچایا۔ لیکن دھن کے پکے بارٹک نے اپنا خواب مرنے نہیں دیا۔