2 ارب سال پہلے چاند پر آتش فشانوں سے لاوا اُبل رہا تھا

urduwebnews 10 Oct, 2021 دلچسپ وعجیب

واشنگٹن/ بیجنگ(اردو ویب نیوز)سائنسدانوں کی ایک عالمی ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ 2 ارب سال پہلے چاند پر آتش فشانوں سے لاوا اُبل کر اس کی سطح پر پھیل رہا تھا۔ یہ دریافت پچھلے سال دسمبر میں چینی خلائی مشن ’’چانگ ای 5‘‘ کے ذریعے چاند سے لائے گئے پتھروں اور مٹی کے تفصیلی تجزیئے سے ہوئی ہے جس نے چاند کی ابتداء اور ارتقاء سے متعلق ہمارے اب تک کے تصورات کو چیلنج کردیا ہے۔