مٹی کی پینٹڈ پلیٹ 29 کروڑ روپے میں نیلام،خاص بات کیا تھی؟

urduwebnews 09 Oct, 2021 دلچسپ وعجیب

سکاٹ لینڈ(اردو ویب نیوز)مٹی سے بنی ہوئی اس پلیٹ میں ایک خوبصورت پینٹنگ کے سوا اور کوئی خاص بات نظر نہیں آتی لیکن پھر بھی گزشتہ روز یہ 17 لاکھ ڈالر (29 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اسکاٹ لینڈ کے قدیم ترین نیلام گھر ’’لیون اینڈ ٹرنبل‘‘ کو ایک پرانے دیہاتی مکان ’’لوووڈ ہاؤس‘‘ سے ملنے والی کئی چیزیں پچھلے سال معائنے کےلیے موصول ہوئیں۔